31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومقومی خبریںمحسن نقوی نے بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد کا قصہ سنا...

محسن نقوی نے بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد کا قصہ سنا دیا


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔

اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائر کیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پر حملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گر جائے گا لیکن اللّٰہ کی طرف سے مدد آئی اور وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو پر لگا، یہ دو مثالیں غیبی مدد کو بالکل ثابت کرتی ہیں۔

محسن نقوی  نے کہا کہ بھارت کے حملے کے وقت آرمی چیف ڈٹ کر کھڑے تھے اور ان کا عزم تھا کہ بھارت کو چار گنا زیادہ بھگتنا پڑے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات