31 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی ادارہ صحت کا میٹھے مشروبات اور تمباکو کی قیمتیں 50 فیصد...

عالمی ادارہ صحت کا میٹھے مشروبات اور تمباکو کی قیمتیں 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ


— فائل فوٹو 

عالمی ادارہ صحت نے میٹھے مشروبات، شراب اور تمباکو کی قیمتوں میں اگلے 10 سالوں میں 50 فیصد تک ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ان تمام مصنوعات کی کھپت کو کم کرنا اور اضافی عوامی آمدنی پیدا کرنا ہے۔

سیویل میں اقوام متحدہ کی مالیات برائے ترقیاتی کانفرنس میں پیش کی گئی یہ تجویز عالمی ادارہ صحت کے ’3 بائی 35‘ اقدام کا حصہ ہے۔ 

ادارے نے تخمینہ لگایا ہے کہ کولمبیا اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک سے حاصل کے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ منصوبہ 2035ء تک 1 ٹریلین ڈالرز جمع کر سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پہلی بار میٹھے مشروبات، شراب اور تمباکو کے لیے ایک متفقہ قیمت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا کہنا کہ ٹیکس حکومتوں کو موجودہ مالیاتی دباؤ سے نمٹنے اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل جیریمی فارار نے ہیلتھ ٹیکس کو صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب سب سے مؤثر ٹولز میں سے ایک قرار دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات