پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے حسبِ روایت محرم الحرام کی مناسبت سے لنگر کا اہتمام کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ اداکارہ میرا کی بھی مستحقین میں لنگر تقسیم کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بھی ہوئی ہے۔
جوں ہی دونوں سینئر اداکاراؤں کی لنگر تقسیم کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو تنقید کی زد میں آگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کیمرے کے ساتھ لنگر تقسیم کر رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر لنگر تقسیم کر رہے ہیں تو دکھاوا کیوں کر رہے ہیں؟ جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ یہ کام محرم کے بعد بھی جار رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اداکارہ ریشم کو لنگر تقسیم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
سینئر اداکارہ ہر سال محرم الحرام میں لنگر کا خاص اہتمام کرتی ہیں، اپنے ہاتھوں سے کھانا تیار کرکے غریبوں میں خود تقسیم کرتی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے سبب صارفین ان پر تنقید کرتے ہیں کہ اداکارہ دکھاوے کے لیے ایسا کر رہی ہیں۔
اس سے قبل سینئر اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ جن کو لگتا ہے میں لنگر دکھاوے کیلئے بناتی ہوں تو وہ بھی ایسا دکھاوا کرلیں۔