31 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دیدیا

اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دیدیا


فرانسسکا البانیز — فائل فوٹو 

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے فلسطین کی صورتحال پر انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے ظالم نسل کشی کا ذمے دار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بےگھر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

فرانسسکا البانیز نے کہا کہ تمام ممالک اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ ریاستیں اسرائیل سے تمام تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری تعلقات معطل کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات