28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، اورنگی ٹاؤن میں لرزہ خیز واقعہ، باپ نے نافرمان بیٹے کو...

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں لرزہ خیز واقعہ، باپ نے نافرمان بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کر دیا



کراچی:

شہر قائد کے میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کر دیا۔

 پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، شیر محمد سانگی کے مطابق مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا، اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ نافرمانی کے تناظر میں پیش آیا۔

ملزم نے طیش میں آ کر گھر میں موجود بیلچہ اٹھایا اور بیٹے پر جان لیوا وار کر دیے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عبدالغفار کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا بیلچہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات