ماہرین نے انسٹنٹ کافی اور دھندلی نظر کا سبب بننے والی آنکھوں کی ایک بیماری کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسٹنٹ کافی پینے والے افراد کے بڑھتی عمر کے ساتھ ہونے والی آنکھوں کی بیماری میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) سے متاثر ہونے کے امکانات دیگر افراد کے مقابلے میں 7 گُنا زیادہ ہیں۔
میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) ایک ایسی بیماری ہے جس میں پردہ بصارت کے حصے میکیولا کو نقصان پہنچتا ہے جس سے لوگوں کے پڑھنے، گاڑی چلانے، چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔
اس تحقیق کی سربراہ سوئے لو نے خبردار کیا کہ انسٹنٹ کافی اے ایم ڈی کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے اور اس کے استعمال میں کمی اس بیماری سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن ایسے افراد جن کو اس بیماری کے بہت زیادہ خطرات لاحق ہیں ان کو انسٹنٹ کافی پینا چھوڑ دینی چاہیے۔