31 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی کے گرفتار رہنمائوں کا جیل سے خط، حکومت اور...

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنمائوں کا جیل سے خط، حکومت اور پارٹی رہنماؤں کو مذاکرات کا مشورہ


 

فائل فوٹو۔

تحریک انصاف کے گرفتار سینئر رہنماؤں نے جیل سے تحریر کیے گئے خط میں حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ 

لاہور سے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔

خط کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں رہنما حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ 

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

متن کے مطابق سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ خط میں مشورہ دیا گیا کہ مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا آغاز کرنے پر کسی فریق کو مطعون کرنا اس سارے عمل کو سبوتاژ  کرنے کے مترادف ہوگا، اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ 

خط کے متن کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کیلئے پیٹرن انچیف تک رسائی آسان اور ممکن بنانی ہوگی اور ملاقات کے اس عمل کو وقتاً فوقتاً جاری رکھنا ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات