35 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان یونیسکو کے اوشیانو گرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل میں دوبارہ منتخب...

پاکستان یونیسکو کے اوشیانو گرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل میں دوبارہ منتخب ہوگیا


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یونیسکو کے اوشیانو گرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل میں دوبارہ منتخب ہوگیا، پاکستان کو ایگزیکٹو کونسل میں 2025 سے2027 کی مدت کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان کا انتخاب یونیسکو پیرس میں کمیشن کے 33ویں جنرل اجلاس کے دوران کیا گیا، پاکستانی وفد کی قیادت یونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرا بلوچ نے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اوشیانو گرافک کمیشن سمندری علوم میں عالمی تعاون کے فروغ کےلیے کام کرتا ہے، کمیشن سمندری معیشت، ساحلی نظم، سونامی، دیگر خطرات سے خبردار کرنے کا نظام تیار کرتا ہے۔

اوشیانو گرافک کمیشن  اقوام متحدہ کے ’دہائی برائے پائیدار سمندری سائنس 2021-2030‘ کی قیادت بھی کرتا ہے، پاکستان کا دوبارہ انتخاب اس کی سمندری سائنسی سرگرمیوں میں مثبت کردار کا اعتراف ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات