31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومخاص رپورٹ’وِکٹری 45-47‘ ، ٹرمپ نے پرفیومز کی نئی رینج متعارف کرا دی

’وِکٹری 45-47‘ ، ٹرمپ نے پرفیومز کی نئی رینج متعارف کرا دی


— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرفیومز کی نئی رینج متعارف کرا دی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی پرفیومز کی کلیکشن ’وِکٹری 45-47‘ متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ مردوں کے لیے ٹرمپ کے برانڈ کا ایک نیا کولون اور خواتین کے لیے پرفیوم خریداری کے لیے دستیاب ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ٹرمپ خوشبو دستیاب ہیں، انہیں ’وکٹوری 45-47‘ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ نام جیت، طاقت اور کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

’وِکٹری 45-47‘ ، ٹرمپ نے پرفیومز کی نئی رینج متعارف کرا دی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پرفیوم نیویارک کے سابق رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کی اُن مختلف مصنوعات کا حصہ ہیں جن پر ٹرمپ کی ذاتی برانڈنگ موجود ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2017 سے 2021 تک امریکا کے 45ویں صدر رہے تھے، جبکہ 2024ء انتخابات کے بعد جنوری 2025 میں انہوں نے 47ویں امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ ان کے پرفیوم ’ٹرمپ وکٹری 45-47‘ کے نام میں 45 اور 47 اسی بات کی علامت ہیں۔

یہ پرفیوم مردوں کے لیے سیاہ و سُنہرے جبکہ خواتین کے لیے سرخ و سُنہرے باکس میں دستیاب ہے، اس کی بوتل ٹرمپ کے چھوٹے مجسمے کی مانند ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات