لندن(جنگ نیوز) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز عالمی نمبر ایک جانک سِنر نے ہم وطن لوکا نارڈی کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ سربیا کے نوواک جوکووچ نے بھی اپنے 25ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے حصول کی مہم کا آغاز فرانس کے الیگزینڈر مولر کے خلاف کامیابی کے ساتھ کیا۔ عالمی نمبر تین خاتون کھلاڑی جیسیکا پیگولا اٹلی کی ایلسابیٹا کوسے شکست کھاگئیں۔