27 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومقومی خبریںمویشی بیوپاریوں سے 1 کروڑ لوٹنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان...

مویشی بیوپاریوں سے 1 کروڑ لوٹنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار


—فائل فوٹو

کراچی میں مویشی کے بیوپاریوں سے تقریباً 1 کروڑ روپے کی لوٹ مار میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 30 اپریل کو سپر ہائی وے پر گاڑی میں سوار 20 بیوپاریوں کو لوٹا تھا، تمام بیوپاری مویشیوں کی خریداری کےلیے میرپور خاص جا رہے تھے۔

واردات کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کا گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے، مزید 5 ملزمان مفرور ہیں۔

2 پولیس اہل کار تاحال مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملزمان میں پولیس قومی رضاکار کا بھی اہلکار شامل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات