وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی صفر اعشاریہ 23 فیصد بڑھی ہے۔ یوں جون میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3 اعشاریہ 23 رہی۔
ماہانہ بنیادوں پر جون میں شہروں میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ 08 فیصد اور دیہات میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ47 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد شمار کے مطابق جون میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد اور دیہات میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ٹماٹر، آلو، پیاز، انڈے، گڑ، چاول، گندم کا آٹا، چینی، تازہ پھل اور دودھ مہنگا ہوا جبکہ مرغی، تازہ سبزیاں، سرسوں کا تیل، دالیں اور کھانے کا تیل سستے ہوا۔