پاکستان کی انڈر 16 والی بال ٹیم اس ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔
12 سے 19 جولائی تک ہونے والی اس چیمپئن شپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیمیں اگلے سال ہونے والے انڈر 17 ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر جائیں گی۔
تھائی لینڈ کے شہر ناکھون پاتھم اور رچابوری میں ہونے والے ٹوررنامنٹ میں 16 ٹیمیں 4 گروپس میں تقسیم ہیں۔
پاکستان کو پول ڈی میں چائنیز تائپے، جنوبی کوریا اور سعودی عرب کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 12 جولائی کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 13 جولائی کو سعودی عرب اور 14 جولائی کو چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گی۔
2023ء میں ازبکستان میں ہونے والے ایڈیشن میں پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔