31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنزسے روند دیا

جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنزسے روند دیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ328رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا گیارہ سال بعد پڑوسی ملک زمبابوے میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی۔ زمبابوے کو کامیابی کیلئے 537رنز کا مشکل ہدف ملا۔ کوئنز کلب بولاوایو میں منگل کومیچ کے چوتھے دن لنچ کے بعد پوری ٹیم دوسری اننگز میں208 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کاربن بوش نے پہلی بار ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے43رنز دیئے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر کوڈی یوسف نے22رنز کے عوض تین شکار کیے۔ ویلنگٹن ماسا کاڈرزا 57، کپتان کریگ ایرون 49 اورشان ولیمز نے26 رنز بنائے ۔ تین بیٹسمین صفر پر آئوٹ ہوئے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے ولے وکٹ کیپرلوہان پریٹوریئس کو153رنز کی اننگز کیلئے پلیئر آف دی میچ قرا ر دیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات