بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز کے بعد پاکستانی فنکاروں کے بلاک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بحال کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے بند کیے گئے پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک صارفین کی رسائی ایک بار پھر ممکن ہوگئی ہے۔
ان میں فنکاروں میں عمران اشرف، ماورا حسین، ہانیہ عامر، یمنیٰ زیدی، وہاج علی، احد رضا میر، دانش تیمور سمیت دیگر تمام فنکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے پر حقائق نشر کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل جیو نیوز سمیت پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز پر اپنے ملک میں پابندی لگادی تھی، تاہم بھارت کی جانب سے اس وقت انٹرٹینمنٹ چینلز سے پابندی اٹھالی گئی ہے۔