برطانیہ اور یورپ منگل کو بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا۔ برطانیہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت تقریباً 34 ڈگری ہونے پر سال کا گرم ترین دن قرار دے دیا گیا ۔
پرتگال میں درجۂ حرارت 46 درجے کو چھو گیا، پیرس میں درجہ حرارت 40 درجے ریکارڈ کیا گیا۔
آئفل ٹاور کو گرمی کی شدت کے باعث اگلے دو دن کے لیے بند کردیا گیا۔ اسکول پہلے ہی بند ہیں۔
اٹلی میں شدید گرمی کے باعث حکام ’’آؤٹ ڈور‘‘ ورک پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں۔
برسلز کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔