28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاٹلی کے جینک سنرنے ہم وطن، امریکی ٹیلر فرٹز نے فرانسیسی مدِ...

اٹلی کے جینک سنرنے ہم وطن، امریکی ٹیلر فرٹز نے فرانسیسی مدِ مقابل کو ہرادیا


ٹیلر فرٹز اور جینک سنر—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی اٹلی کے جینک سنر نے ہم وطن لوکا لارڈی کو شکست دے دی۔

امریکا کے ٹیلر فرٹز سخت مقابلے کے بعد فرانس کے پیری کارڈ کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی اٹلی کے جینک سنر نے ہم وطن لوکا لارڈی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کر لیا۔

سنر کی جیت کا اسکور 6-4، 6-3 اور 6-0 رہا۔

ایک اور میچ میں نمبر چار سیڈڈ امریکا کے ٹیلر فرٹز نے فرانس کے پیری کارڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔

پہلے دو سیٹس 6-7، 6-7 سے ہارنے کے بعد فرٹز نے کم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹس 7-6، 6-4 اور 6-4 سے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات