امریکا میں جاری ورلڈ پولیس ایمپائر گیمز میں پاکستان کے شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے۔
شہیر آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جیسے پہلے کامیابیاں حاصل کیں اب بھی کروں گا، پولیس ایمپائر امیچرز مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ تعاون کرنے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا مشکور ہوں۔
واضح رہے کہ الابامہ میں ورلڈ پولیس گیمز 28 جون سے7 جولائی تک جاری ہیں، اس ایونٹ میں 80 سے زائد ممالک کے پولیس ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔