پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بینچ مارک 100 انڈیکس کی رواں مالی سال کے دوسرے روز بھی اونچی اڑان جاری ہے، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، جس کے بعد بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔
100 انڈیکس ایک ہزار 387 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 29 ہزار 587 کی سطح پر پہنچا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 199 کی سطح پر بند ہوا تھا۔