معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی آئی فون 17 سیریز 11 سے 13 ستمبر کے درمیان لانچ کی جائے گی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ 17 سیریز میں A19 پرو چپ موجود ہوگی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے جس کا مقصد ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فون کے سائز میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے یعنی سائز 6.9 انچ ہی ہے لیکن آئی فون 17 سیریز کے بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے، آئی فون 17 ایئر 899 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 55 ہزار 161 روپے، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1636 ڈالرز یعنی 4 لاکھ 64 ہزار 343 روپے جب کہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1928 ڈالرز یعنی 5 لاکھ 47 ہزار 233 روپے ہے۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں امریکا کی مارکیٹ کے لیے ہیں اور پاکستانی صارفین کو کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اضافی ٹیکسز کے ساتھ اپیل کی 17 سیریز خریدنے کے لیے اس سے بھی زیادہ قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔