31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں2025ء کے کس مہینے کو جاپان کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ...

2025ء کے کس مہینے کو جاپان کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے؟


فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

رواں سال کے گزشتہ مہینے (جون) کو جاپان کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے۔

 جاپانی محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاپان میں جون کا مہینہ 127 سال بعد تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون میں اوسط درجۂ حرارت تاریخ میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔

واضح رہے کہ جاپانی محکمۂ موسمیات کی جانب سے درجۂ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے مرتب سے کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جون میں اس خطے میں ہوا کے شدید دباؤ کا نظام مسلسل برقرار رہا جس کے باعث ماہانہ اوسط درجۂ حرارت معمول کے مقابلے میں 2.34 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔

ساحلی علاقوں کا درجۂ حرارت بھی معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا کہ یہ جاپانی شہریوں کے لیے معمول بنتا جا رہا ہے اور جولائی میں بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات