28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوگلستان جوہر میں شہری کے تشدد پر خواجہ سراؤں کا تھانے کے...

گلستان جوہر میں شہری کے تشدد پر خواجہ سراؤں کا تھانے کے باہر احتجاج، مقدمہ درج


شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں شہری کے تشدد پر خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر میں شہری کی جانب سے مبینہ تشدد کے بعد خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر پہنچی اور مقدمہ اندراج کا مطالبہ کیا۔

ایف آئی آر درج نہ ہونے پر خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور گیٹ زبردستی کھول کر اندر گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی گلشن احمد اقبال تھانے پہنچے اور خواجہ سراؤں سے مذاکرات کیے جس کےبعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی کے مطابق ایک خواجہ سرا کا علاقے میں کسی سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد متاثرہ کے ساتھ متعدد خواجہ سرا تھانے آگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک خواجہ سرا کے بھائی پر دو ملزمان کی جانب سے تشدد کیا گیا تھا، جس میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

خواجہ سراؤں نے مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں گرفتار اور مفرور ملزم دونوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایسٹ پولیس نے کہا ہے کہ گلستان جوہر کی حدود میں خواجہ سراؤں کے واقعے کے حوالے سے معلومات طلب لی گئیں جس کے کے مطابق ایک خواجہ سرا کے بھائی کو کسی نے زدوکوب کیا تھا۔ اس پر خواجہ سراؤں کی منڈلی نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

پولیس موقع پہ پہنچی اور مبینہ طور پر زدوکوب کرنے والے کو حراست میں لے کر تھانے لایا گیا جس پر خواجہ سرا تھانے آئے اور اپنے روایتی و مخصوص انداز میں شکوہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

ترجمان کے مطابق ایس ایچ او گلستان جوہر نے خواجہ سراؤں کی بات کو سنا اور انہیں ضابطے کی کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی جس پر وہ منتشر ہوگئے۔ 

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق خواجہ سرا اس وقت مشاورت کررہے ہیں اور ان کی شکایت کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات