31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکلب کرکٹ میں چھکا لگاتے ہی بیٹر کی وکٹ پر موت

کلب کرکٹ میں چھکا لگاتے ہی بیٹر کی وکٹ پر موت


کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی ٹورنامنٹ میں ایک بیٹسمین زور دار شاٹ کھیلنے کے بعد پچ پر گرا اور حرکت قلب بند ہونے سے چند لمحوں میں انتقال کرگیا۔ افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ دوسرے اینڈ پر کھڑےبیٹرکے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے، مگر اچانک اس کی طبیعت بگڑ جاتی ہے۔گرنے کے بعد ساتھی اور حریف ٹیم کے کھلاڑی فوراً اس کے پاس پہنچتے اور اسے بچانے کی کوشش کرتے ہیں، حتیٰ کہ دل کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے لیکن ہرجیت سنگھ کو ہوش میں نہ لایا جا سکا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات