32 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومقومی خبریںکراچی میں 32 مرکزی سڑکوں سے پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم

کراچی میں 32 مرکزی سڑکوں سے پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم


—فائل فوٹو

کراچی میں 106 مرکزی سڑکوں میں سے 32 پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کی 32 سڑکوں اور مقامات پر پارکنگ مفت ہو گی، ضلع جنوبی میں 3 اور ضلع کیماڑی کے 2 مقامات پر پارکنگ مفت ہوگی۔

ضلع وسطی میں 5، ملیر اور کورنگی میں 7 مقامات پر پارکنگ فری ہو گی جبکہ ضلع شرقی میں 15 مقامات پر پارکنگ بالکل مفت ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی کی 11 وال باؤنڈری پارکنگ پر مقررہ فیس رہی گی۔

جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ، ناز پلازہ سے آمنہ ٹاور ایم اے جناح روڈ پر پارکنگ فری ہو گی جبکہ کوثر میڈیکو سے ایم ڈبلیو ٹاور ایم اے جناح روڈ پر پارکنگ فری ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شارجہ مال سے کوہِ نور ہال حب ریور روڈ پر پارکنگ فری ہو گی، کے پی ٹی گیٹ نمبر 1 سے شیل پمپ ایم اے جناح روڈ پر پارکنگ فری ہو گی۔

ضلع وسطی میں ہارون شاپنگ مال، سرینا مارکیٹ پر پارکنگ فری ہوگی،  لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد نمبر 10 ایس ایم توفیق روڈ پر پارکنگ فری ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیز سپر اسٹور شاہراہِ پاکستان، سینٹرم شاپنگ مال راشد منہاس روڈ، کفایہ اور اومیگا مال نارتھ کراچی پر پارکنگ فری ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات