28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی میں دو دن مطلع ابرآلود رہنے رات اور صبح میں ہلکی...

کراچی میں دو دن مطلع ابرآلود رہنے رات اور صبح میں ہلکی بارش کا امکان



کراچی:

کمزور مون سون ہواؤں کے سندھ  پر اثرانداز ہونے کے سبب بدھ اور جمعرات کو شہر میں مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے جب کہ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کمزور مون سون کی ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے زیر اثر شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اگلے تین روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہ سکتا ہے، دیہی سندھ کے بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور سجاول میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے تاہم صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 فیصد جبکہ شام کے وقت 65 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، اگلے کئی روز تک سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں متواتر بحال رہنے کی توقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات