28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹڈینئل کریگ کے بعد اگلا جیمز بانڈ کون بنے گا؟

ڈینئل کریگ کے بعد اگلا جیمز بانڈ کون بنے گا؟


ڈینئل کریگ—فائل فوٹو

نامور برطانوی اداکار ڈینئل کریگ کے بعد جاسوسی کی مشہور زمانہ سیریز جیمز بانڈ میں مرکزی کردار کےلیے نام سامنے آگئے۔ 

غیرملکی میڈیا نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ڈینئل کریگ کے بعد ٹام ہالینڈ، جیکب ایلورڈی اور ہیرس ڈکنسن کے نام ممکنہ طور پر اگلے جیمز بانڈ کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔

ایمازون کی جانب سے بانڈ فرنچائز کے مکمل حقوق خریدنے کے بعد اب نئے ممکنہ جیمز بانڈ کے حوالے سے بحث چھڑ گئی۔

نئے ممکنہ جیمز بانڈ کے حوالے سے بحث کا آغاز جب ہوا جب ایمازون کی جانب سے ڈینس ویلینیو کا نام بانڈ سیریز کے نئے ہدایت کار کے طور پر سامنے آیا جو اس سے قبل ہیرسن فورڈ کی فلم ’بلیڈ رنر 2049‘ سمیت ’ارائیول‘  اور ’ڈیون‘ جیسے بڑے بجٹ کی فلمز ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

برطانوی ایکٹر ٹام ہالینڈ مارویل کامک کی 2019ء ریلیز ہونے والی فلم اسپائڈر مین فار فرام ہوم میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

اس بعد ایک اور برطانوی اداکار ہیرس ڈکنسن کا نام نئے ممکنہ جیمز بانڈ کے طور اس فہرست کا حصہ ہے جو ’دی آئرن کلو‘، ’بےبی گرل‘، ’بلٹز‘ اور ’ارچن‘ جیسی فلموں میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں۔

آسٹریلین اداکار جیکب ایلورڈی کا نام بھی اگلے ممکنہ مسٹر بانڈ کے ناموں کی فہرست میں شامل ہے جو ’فرینکنسٹائن‘، ’ڈیپ واٹر‘، ’پریسلا‘ اور ’ڈوگ اسٹار‘ میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات