16 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومتعلیم اور صحتڈپریشن سے بچنے کیلئے شہریوں کی کثیر تعداد یوگا کی جانب راغب...

ڈپریشن سے بچنے کیلئے شہریوں کی کثیر تعداد یوگا کی جانب راغب ہونے لگی


—فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر حافظ آباد  میں شہریوں کی کثیر تعداد یوگا کی ایکسرسائز کی جانب راغب ہونے لگی ہے۔

بڑھتی ہوئی بیماریوں اور ڈپریشن سے بچنے کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لان میں ہر عمر کے افراد ناصرف باقاعدگی کے ساتھ یوگا کی ایکسرسائز کرتے نظر آتے ہیں بلکہ وہ یہاں آ کر خوشی و مسرت بھی محسوس کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ یوگا کرنے سے صحت پر بہت سے طبی اور ذہنی فوائد حاصل ہوتے ہیں، یہ جسمانی لچک، طاقت اور توازن کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ 

اس کے علاوہ یوگا اعصابی، جسمانی و ذہنی تناؤ کو کم کرنے، نیند کو بہتر بنانے، توجہ کو بڑھانے اور جسم سے اضافی چربی پگھلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگا اسٹریس ہارمون یعنی ’کارٹیسول‘ کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے جس سے ہماری نفسیاتی صحت اور اسٹریس جیسے مسائل میں کافی بہتری آتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات