28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومقومی خبریںپشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ...

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا، شیخ وقاص


شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نےمخصوص نشستوں پر حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا ہے، مخصوص نشستوں کےلیے قانونی راستہ اختیار کررہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا، یہ فیصلہ ہمارے لیے ایک موقع ہے ہم اس سے فائدہ لیں گے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ عدالتیں اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کو بند کیا گیا ہے، جھنگ کے اسپتال میں 40 نومولود کی اموات ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کےلیے قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ارکان کو بولنے نہیں دیا جا رہا، پنجاب میں ہمیں احتجاج کا حق حاصل نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات