دورۂ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم میں لگے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے سے قبل پاکستان ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے، نائب کپتان شاداب خان، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور وسیم جونیئر مکمل فٹ نہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم میں لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر سلمان مرزا کی شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 10 ٹی20 کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اسکواڈ میں ہوں گے، البتہ 3 میچ نہیں کھیلیں گے۔