28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومتعلیم اور صحتپاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، تعداد 14 ہوگئی، ذرائع...

پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، تعداد 14 ہوگئی، ذرائع ادارہ قومی صحت


پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ 

اسلام آباد سے  قومی ادارہ صحت کے ذرائع مطابق پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ یو سی میرانشاہ 3 کا رہائشی ہے۔

رواں سال خیبر پختونخوا سے 8 اور سندھ سے 4  پولیو کیس سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق شمالی وزیرستان کی 11 یونین کونسلز میں جلد خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات وقت پر مکمل کروائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات