28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومتجارتی خبریںٹیکس فراڈ میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی، راشد لنگڑیال

ٹیکس فراڈ میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی، راشد لنگڑیال


چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر مملکت برائے امور خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہا کہ ایف بی آر کےلیے ٹیکس دینے والا اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات یا نگرانی کے نام پر ٹیکس گزار کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جو ٹیکس میں فراڈ کررہا ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جو ٹیکس دیتا ہے وہی ملکی نظام چلانے میں کردار ادا کررہا ہے، ہم نے پچھلے سال ایف بی آر میں بہت سی اصلاحات کی تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ٹیکس پیئر کا اعتماد واپس لانا ہے، ایف بی آر کے تمام افسران کے دروازے ٹیکس پیئر کے لیے کھلے ہیں۔

راشد لنگڑیال نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر کے ریونیو میں سال2025ء میں 1 سال میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، انفورسمنٹ کے ذریعے 760 ارب روپے کا اضافہ ہوا یہ بڑا نمبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اپنے پروگرام میں اس نمبر کو تسلیم کیا ہے، ایف بی آر کے اقدامات سے لوگوں کے رویے میں تبدیلی آئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جن افسران کی ساکھ اچھی نہیں ان کی ترقی نہیں کررہے، صوبوں تین طرح کے ٹیکس اکٹھے کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے تین سے چار سال میں ہم 15 فیصد ٹیکس وصولی پر چلے جائیں گے، یہ نہ سمجھا جائے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کے لیے ٹیکس دہندگان سے زیادہ پیسہ لیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات