28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 600 روپے بڑھ...

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 600 روپے بڑھ گئی


—فائل فوٹو

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 600 روپے بڑھی ہے۔

6 ہزار 600 روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 658 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 898 روپے ہو گیا۔

اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 66 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 348 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات