لاہور:
سعودی شاہ فہد یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ارضیات ، پروفیسر سائمن پیلیا (Pilia)نے بذریعہ جدید آلات عمّان کی سلمی سطح مرتفع کے نیچے لاوے کا بہت بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
پروفیسر سائمن نے خبردار کیا ہے مستقبل میں مکران زون میں9 میگناٹیوڈ کا زلزلہ آ سکتا جو بڑی تباہی لائے گا۔ ان کے مطابق 4 کروڑ سال قبل جب سمندر میں بہتی انڈین پلیٹ عرب پلیٹ کے نزدیک آئی تو ارضیاتی تبدیلیوں سے لاوا کے ذخیرہ نے جنم لیامگر وہ زمین کی بہت گہرائی میں ہے، اس لیے باہر نہیں نکل پاتا تاہم ذخیرے کے زبردست دباؤ سے نہ صرف عمان میں سلمی پہاڑی سلسلہ وجود میں آیا بلکہ انڈین پلیٹ کا رخ بھی یورشین پلیٹ کی طرف ہو گیا اور وہ اس سے جا ٹکرائی۔
گویا یہ دباؤ نہ ہوتا تو انڈین پلیٹ عرب پلیٹ سے ہی آ ٹکراتی اور آج (آدھا) پاکستان، بھارت،نیپال، عمّان، سعودیہ، یمن وغیرہ باہم ایک خطہ ہوتے۔اب عرب پلیٹ مکران سب ڈکشن زون میں یورشین پلیٹ کے نیچے گھس رہی ہیں، اسی لیے وہاں انوکھی ارضیاتی تبدیلیاں جنم لیتیں۔