27 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمادہ ریچھ نے اپنے بچوں کو پیٹھ پر بٹھا کر جھیل پار...

مادہ ریچھ نے اپنے بچوں کو پیٹھ پر بٹھا کر جھیل پار کرائی


—ویڈیو گریب

میساچوسٹس کی ایک جھیل میں مچھلی کی تلاش میں نکلے ایک مچھیرے نے اس سے کہیں زیادہ غیر معمولی چیز یعنی ایک مادہ ریچھ کی ویڈیو کیمرے میں قید کر لی جو اپنے 2 بچوں کو پیٹھ پر بٹھا کر پانی میں تیرتے ہوئے جھیل پار کر رہی تھی۔

مچھیرے اِزی ڈروسٹ نے بتایا کہ وہ اور ان کا ایک دوست نیو سیلم میں واقع کوابِن ریزروائر میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے جب انہوں نے تیرتی ہوئی مادہ ریچھ کو اپنے دو بچوں کو پانی کے پار لے جاتے ہوئے دیکھا۔

ڈروسٹ نے فیس بک پر لکھا ہے کہ یہ کیا ہی حیرت انگیز منظر تھا اور اس دوران ہم نے کچھ اچھی مچھلیاں بھی پکڑیں۔

ریچھوں کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ جانور میٹھے پانی کے دریا، تالاب اور جھیلوں میں ڈیڑھ میل سے زیادہ تیر سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات