کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی فورسزکےوحشیانہ حملے جاری ، صہیونی فورسز نے تازہ حملوں کے دوران گھروں، اسکولوں، اسپتالوں، کیفے اور امدادی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 85 فلسطینی شہید ہو گئے۔شہداء میں خوراک کے متلاشی شہری اور اسکولوں میں پناہ لینے والے خاندان شامل بھی ہیں۔صرف غزہ سٹی اور اس کے شمالی علاقوں میں 62افراد اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے،15افراد کو امداد ی کیمپوں پر نشانہ بنایا گیا جو خوراک کے حصول کیلئے جمع تھے، اسرائیلی بحریہ نے غزہ سٹی کی بندرگاہ کے قریب ایک کیفے پر گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں خواتین ، بچوں اور صحافیوں سمیت 30افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ الاقصیٰ اسپتال کے صحن پر بھی بمباری کی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، اسپتال میں ہزاروں خاندانوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔