گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں کےلیے انعامات اور انہیں عمرے پر بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی سے دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد کی مدد کرنے والے محمد ہلال خان اور عصمت علی نے ملاقات کی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیسی ساختہ کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ بھی پیش کی۔
انہوں نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش بجھوانے کا بھی اعلان کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مقامی بہادر نوجوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر سیاحوں کی جان بچائی، مقامی نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کا جذبہ قابل تعریف ہے۔