31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدورہ بنگلہ دیش میں بابر، شاہین، رضوان کی شرکت کا امکان نہیں

دورہ بنگلہ دیش میں بابر، شاہین، رضوان کی شرکت کا امکان نہیں


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے تین صف اول کے کھلاڑی بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے چند دن میں کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ پاکستان کی وہی ٹیم سیریز میں حصہ لے گی جس نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیلی تھی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچوں کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں تبدیل کرنے کی تجویز کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔ سیریز کا شیڈول طے پانے کے بعد بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا تربیتی کیمپ8 جولائی سے کراچی میں شیڈول ہے جس کی نگرانی مائیک ہیسن کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات