28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجیٹھا لال اور ببیتا نے شو چھوڑ دیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی

جیٹھا لال اور ببیتا نے شو چھوڑ دیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی


تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پروڈیوسر اسیت مودی نے کاسٹ کے ارکان دلیپ جوشی اور مونمون دتہ کے شو چھوڑنے کے بارے میں پھیلی افواہوں کی تردید کی ہے۔ 

واضح رہے کہ  تارک مہتا کا الٹا چشمہ طویل عرصے تک چلنے والا شو ہے اور اسےبہت پسند کیا جاتا ہے۔ گزرے سالوں کے دوران اس شو کی کاسٹ میں متعدد تبدیلیاں ہوئیں اور بہت سے اداکار شو چھوڑ گئے۔ 

اب حال ہی میں یہ افواہیں تھیں کہ دلیپ جوشی (جیٹھا لال) اور مونمن دتہ (ببیتا جی)  بھی شو چھوڑ رہے ہیں۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو میں اسیت مودی نے اپنی خاموشی ختم کرتے ہوئے کہا یہ اطلاعات جھوٹی ہیں۔

انھوں نے کہا آج کل سوشل میڈیا منفی ہو گیا ہے، لہٰذا آپ کو مثبت سوچ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ  تارک مہتا کا الٹا چشمہ ایک مکمل مثبت اور فیملی شو ہے جو کہ خوشیاں پھیلا رہا ہے، تو لوگوں کو اسکے بارے میں مثبت انداز میں سوچنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر افواہیں پھیلانا غیر مناسب ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا دلیپ اور مونمون کے پرسنل معاملات تھے تو اس ٹائم نہیں تھے، لہٰذا ایسی کوئی بات نہیں کوئی کہیں نہیں جارہا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ دونوں اداکاروں کے بارے میں افواہیں اس وقت پھیلیں جب یہ دونوں کافی عرصہ شو میں نظر نہیں آئے۔

 موجودہ کہانی میں گوکول دھام سوسائٹی کے زیادہ تر ارکان ایک مبینہ آسیب زدہ بنگلے میں چھٹیاں مناتے نظر آتے ہیں۔ ان میں باپو جی، پوپٹ لعل، سوڈھی، تارک مہتا اور انجلی بھی اس چھٹی میں شامل تھے۔ تاہم جیٹھا لال اور ببیتا جی کی غیر حاضری نوٹس کی گئی، جس کی وجہ سے یہ افواہ پھیلی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات