28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجیو فلم ’دیمک‘ کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شمولیت

جیو فلم ’دیمک‘ کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شمولیت


—فائل فوٹو

پاکستانی سنیما کی مشہور و معروف ہارر فلم ’دیمک‘ کو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے، فلم کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025ء میں باضابطہ طور پر مدعو کر لیا گیا۔

یہ فیسٹیول 3 تا 7 جولائی 2025ء یونگچوان، چونگچنگ، چین میں منعقد ہو گا۔

فلم فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت چین کی میزبانی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خطے کی 10 رکن ریاستوں اور 2 مبصر ممالک کے درمیان ثقافتی اشتراک اور فلمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

’جیو فلمز‘ کے بینر تلے بنائی گئی فلم ’دیمک‘ کو اس فیسٹیول میں خطے کی دیگر فلموں کے ساتھ پیش کیا جائے گا جہاں فلمی نمائشوں، مقابلوں اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔

یہ فیسٹیول چائنا فلم ایڈمنسٹریشن اور چونگچنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

فلم کے ہدایت کار رافع راشدی کو اس فیسٹیول میں خصوصی طور شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ فلم ’دیمک‘ کو ایک عالمی پلیٹ فارم پر پاکستانی سنیما کی نمائندگی کا موقع ملا ہے، جنوبی ایشیائی داستانوں اور وحشت پر مبنی کہانیوں کو جس طرح سے عالمی پزیرائی مل رہی ہے، وہ اس انتخاب کا ثبوت ہے۔

’مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ‘ کے تحت پاکستان بھر میں ریلیز کی جانے والی فلم ’دیمک‘ ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب بین الاقوامی فلمی میلوں میں بھی شاندار پزیرائی حاصل کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ ’جیو فلمز‘ اس سے قبل بھی کئی شاہکار فلمیں خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور دی گلاس ورکر پیش کر چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات