پاکستان بزنس کونسل نے بینکر جاوید قریشی کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا، وہ اگلے ماہ (11 جولائی) سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
جاوید قریشی بین الاقوامی بینکاری میں 34 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے ایشیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ میں اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کی چیئرپرسن نے نئے سی ای او جاوید قریشی کی تقرری پر انہیں خوش آمدید کہا اور ان کی قیادت میں ادارے کی مزید ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔