32 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتھائی لینڈ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ...

تھائی لینڈ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد


— فائل فوٹو

بھارتی کسٹمز حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے زندہ سانپ برآمد کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر تھائی لینڈ سے 16 زندہ سانپ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جسے ناکام بناکر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

بھارت میں دوران پرواز زندہ سانپوں کو اسمگل کرنے کا ایک ماہ کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضبط کیے گئے زندہ سانپوں میں سے اکثر پالتو جانوروں کی مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ تر غیر زہریلے ہیں یا پھر ان کا زہر اتنا کمزور ہے کہ انسانوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

ان میں گارٹر سانپ، رائنو ریٹ سانپ اور کینیا کا سینڈ بوا شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات