واشنگٹن(نیوز ڈیسک)تنہائی صرف ایک جذباتی کیفیت نہیں بلکہ ایک سنگین عالمی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال 8لاکھ سے زائد افراد تنہائی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ تنہائی اور سماجی تعلقات کا فقدان انسانی صحت کے لیے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ تمباکو نوشی، موٹاپا یا فضائی آلودگی۔