بھارتی ریاست تلنگانہ کے فارما پلانٹ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 27 ملازمین تاحال لاپتہ ہیں، ان کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت 108 ملازمین فیکٹری میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فارما پلانٹ میں دھماکا ری ایکٹر پھٹنے سے ہوا تھا، دھماکے کے بعد فیکٹری کے کچھ حصے میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ دھماکے سے فیکٹری ملازمین تقریباً 100 میٹر تک دور جا گرے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے سنگاریڈی میں ایک فارما پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اسی طرح 2023ء میں کیمیائی ری ایکٹر کے دھماکے میں 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے تھے۔