31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبولاوایو ٹیسٹ، جنوبی افریقا کیخلاف زمبابوے پر شکست کے بادل گہرے

بولاوایو ٹیسٹ، جنوبی افریقا کیخلاف زمبابوے پر شکست کے بادل گہرے


کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف زمبابوین ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ بولاوایو میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن زمبابوے نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر32 رنز بنائے ۔ گرنے والی واحد وکٹ پہلی اننگز کے سنچری میکر کاربن بوش نے حاصل کی۔ اوپننگ بیٹر ٹاکو کائٹیانو 12 رنز بناکر پریٹوریئس کا کیچ بنے۔ میزبان ٹیم کو جیت کے لئےمزید 505 رنز درکار ہیں۔ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 167رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ پیر کو کوئنز کلب میں پروٹیز نے زمبابوے کو ٹیسٹ جیتنے کےلیے 537رنز کا ہدف دے دیاتھا۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کی ٹیم 369 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ ویان مولڈر نے 147 رنز بنائے ، کیشو مہاراج کے 51 رنزبنائے۔ زمبابوے کے ویلنگٹن مسکادزا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات