32 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومقومی خبریںامیر مقام کی سوات میں تجاوزات کے نام پر قانونی املاک گرانے...

امیر مقام کی سوات میں تجاوزات کے نام پر قانونی املاک گرانے کی مذمت


—فائل فوٹو

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے نام پر آپریشن میں لوگوں کی قانونی املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے۔

امیر مقام نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے ٹور ازم کی تباہی کا بحران کھڑا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرانا سیاسی انتقام اور اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل کی دستاویزات، ملکیت، این او سی اور منظور شدہ نقشہ موجود ہے، قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات