28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کا ٹیکس، اخراجات کا بل منظور

امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کا ٹیکس، اخراجات کا بل منظور


امریکی سینیٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل کے حق میں 51 اور مخالفت میں 50 ووٹ پڑے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بل کی منظوری نائب صدر جے ڈی وینس کے ٹائی بریکنگ ووٹ ڈالنے سے ممکن ہوئی ہے۔

سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد اسے حتمی منظوری کے لیے ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے انتباہ کیا ہے کہ بل حتمی منظوری کیلئے 4 جولائی تک میری ٹیبل پر موجود ہونا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات