29 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج نے غزہ میں کیفے پر حملہ کرکے فلسطینی فنکارہ کو...

اسرائیلی فوج نے غزہ میں کیفے پر حملہ کرکے فلسطینی فنکارہ کو شہید کردیا


فوٹو: ایکس القدس نیوز نیٹ ورک 

اسرائیلی فوج نے میزائل حملے میں فلسطینی خاتون آرٹسٹ اور فوٹو جرنلسٹ سمیت 33 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ پر اسرائیلی فورسز نے 50 فضائی حملے کیے، جبری انخلاء کے احکامات کے بعد مشرقی غزہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں معروف فلسطینی آرٹسٹ فرانس السالمی اور فوٹو جرنلسٹ اسماعیل ابو حطب سمیت 33 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحلی علاقے میں واقع البقاء کیفے کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں 33 شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں 4  فلسطینی شہید ہوگئے، ناصر اسپتال کے مطابق غزہ میں بچوں میں گردن توڑ بخار کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی۔

گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملوں میں امداد کے منتظر اور بچوں سمیت 72 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب مصر ی وزیر خارجہ کے مطابق غزہ کے لیےایک نئے معاہدے پر کام کر رہے ہیں جس میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 60 دن کی جنگ بندی شامل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات