ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ کا سخت گرم موسم میں آغاز ہو گیا، درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گرمی کے پیش نظر کھلاڑیوں کے لیے ’’ہیٹ رول‘‘ بنا دیا گیا۔
لندن میں ومبلڈن کے افتتاحی روز درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، ایونٹ میں ویٹ بلب گلوب ٹیمپریچر اسکیل کا استعمال شروع کردیا گیا۔
ایونٹ کے دوران اگر درجہ حرارت 30 اعشاریہ 1 سینٹی گرینڈ یا اُس سے اوپر ہوا تو کھلاڑیوں کو 10 منٹ کی بریک دی جائے گا۔
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں اگر میچ کھلے آسمان تلے ہو رہا ہو تو 10 منٹ بریک لیا جا سکتا ہے، درجہ حرارت حد سے زیادہ ہونے پر کسی بھی کھلاڑی کی درخواست پر 10 منٹ کا بریک لیا جا سکے گا۔
ایونٹ کے میچ میں بیسٹ آف فائیو میں تیسرے سیٹ کے اختتام پر بریک لیا جاسکے گا جبکہ بیسٹ آف تھری میں دوسرے سیٹ کے اختتام پر بریک لیا جا سکتا ہے۔
بریک کے دوران کھلاڑی کورٹ چھوڑ سکتے ہیں لیکن کوچنگ یا میڈیکل ٹریٹمنٹ نہیں لے سکتے، میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے درجہ حرارت دیکھا جائے گا۔