33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومخاص رپورٹچین ہائپر سانک جہاز تیار کرنے کے قریب

چین ہائپر سانک جہاز تیار کرنے کے قریب


فیٹین 2—گرافیکل ایمیج 

چین آواز سے پانچ گنا تیز رفتار کے ساتھ اڑنے والا جہاز بنانے کے قریب ہے، جو بیجنگ سے نیویارک کے درمیان فاصلہ صرف 2 گھنٹے میں طے کرنے کے قابل ہوگا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے چین نے دنیا کو حیران کردیا۔ چین کے معروف تعلیمی ادارے نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی (این پی یو) نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فیٹین 2 ہائپر سونک جہاز کی صلاحیت کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

فیٹین 2 ہائپر سونک جہاز پر کام کرنے والی ریسرچ ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تجربے کے دوران راکٹ بیسڈ کمبائنڈ سائیکل انجن سے پہلی بار رئیل فلائٹ ڈیٹا موصول ہوا ہے جو بتاتا ہے کہ اس کی ہائپرسونک پرواز میں بھی کوئی خلل نہیں آیا۔

فیٹین 2 راکٹ بیسڈ کمبائنڈ سائیکل (RBCC) انجنوں پر مشتمل ہے، جس میں روایتی ایندھن کے بجائے کیروسین (مٹی کا تیل ) کے ساتھ ہائیڈروجن پر آکسائڈ بطور ایندھن استعمال ہوا ہے، جو ایک اس لحاظ سے گیم چینجر ہے کہ وزن میں ہلکا ہونے کی وجہ سے جہاز کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ راکٹ بیسڈ کمبائنڈ سائیکل انجن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ جہاز میں موجود ایندھن کے ساتھ فضا میں موجود آکسیجن کا استعمال بھی کرتے ہیں، یہ عمل جہاز کا وزن  کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔

اس سے قبل جولائی 2022ء میں نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونی ورسٹی (این پی یو) نے شانکس صوبے کے ایرو اسپیس اینڈ ایرو ناٹکس پروپلوژن کے ساتھ ملکر فیٹن 1 پروٹوٹائپ کی فلائٹ ٹیسٹنگ میں مختلف تجربات کیے تھے۔

فیٹین 2 ٹیسٹ فلائٹ مستقبل میں ایرواسپیس کے میدان میں ہونے والے پیشرفت میں چینی صلاحیتوں کی عکاس ہے، جس سے مستقبل میں بین الاقوامی آمدو رفت اور عالمی سیکیورٹی کے معاملات اثر پڑے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات