31 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹندا یاسر نے جیو کے ہٹ ڈرامے ’جنت سے آگئے‘ کی کہانی...

ندا یاسر نے جیو کے ہٹ ڈرامے ’جنت سے آگئے‘ کی کہانی کو حقیقت سے قریب تر قرار دیدیا


— فائل فوٹو

پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے جیو کے ہٹ ڈرامے ’جنت سے آگئے‘ کی کہانی کو حقیقت سے قریب تر قرار دے دیا۔

حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں اپنا تلخ تجربہ شیئر کیا۔

جیو کے ڈرامہ سیریل جنت سے آگئے میں ایک منظر تھا جب مرکزی کردار جنت کو معلوم ہوا کہ اس کی نوکرانی اور اسسٹنٹ درحقیقت اس کے گھر میں چوری کر رہے ہیں تو وہ ان کے گھر جاتی ہے جہاں سے اپنی بہت سی چیزیں برآمد کرتی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ منظر حقیقی زندگی سے متاثر ہے اور یہ حقیقت میں کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ ندا یاسر کے ساتھ ہوا ہے۔

ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ میں نے فلپائنی ملازمہ کو اس وقت رکھا جب میرا بیٹا بالاج چھوٹا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستانی ملازمہ چوری کرتی ہیں اور غیر ملکی ایسا نہیں کرتیں، لیکن ایسا نہیں ہے، غیرملکی نوکرانی میرے گھر سے چیزیں چرایا کرتی تھی۔

انہوں نے بتایا جب فلپائنی ملازمہ کا 2 سال کا کنٹریکٹ پورا ہوا تو وہ چھٹیوں پر اپنے ملک جانے والی تھی، آخری دن میں بھی اس کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی، جب وہاں پہنچی تو میں نے اپنے گھر کے سامان سے بھرے تین سوٹ کیس برآمد کیے۔ ملازمہ یہ تمام چیزیں فلپائن لے جا رہی تھی۔

اداکارہ و میزبان کے مطابق میرے پرس سے جوری ہونے والے 300 یوروز بھی مجھے واپس مل گئے۔ اس طرح میرا پورا سامان واپس مل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ ملازمہ نے ان کی خدمت کی تھی اور چوری شدہ سامان بھی واپس مل گیا تھا، اس لیے انہوں نے معاملہ پولیس تک نہیں پہنچایا۔ تاہم جس کمپنی کے ذریعے اس ملازمہ کو ہائر کیا گیا تھا، اسے ایک خط کے ذریعے ملازمہ کی تمام حرکات سے آگاہ کر دیا۔

آخر میں ندا یاسر نے کہا کہ ہم عموماً غیر ملکی ملازمین کو یہ سوچ کر نوکری پر رکھ لیتے ہیں کہ وہ ایماندار ہوں گے، لیکن حقیقت میں وہ بھی چوری کر سکتے ہیں۔

یہی منظر ڈرامہ سیریل جنت سے آگے میں جنت کے ساتھ ہوتا دکھایا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات